13 فروری ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے ٹاوٴن شپ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق پولیس 3 گرفتار اغواکاروں کو لے کر چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لئے جارہی تھی کہ چوتھے اغوا کار نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے چاروں اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔