Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2014

بہاول نگر:زمیندارنے رشتہ نہ دینے پرکاشتکارکی لڑکی کی ناک کاٹ دی

بہاول نگر:زمیندارنے رشتہ نہ دینے پرکاشتکارکی لڑکی کی ناک کاٹ دی

بہاولنگر…بہاول نگر میں وڈیرے کو دوسری شادی کی لیے بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر وڈیرے نے کاشتکارکی لڑکی کی ناک کاٹ لی۔نواحی علاقے بستی شیرمحمد کے زمیندار چودھری جمشید محبوب نے دوسری شادی کے لیے غریب کاشتکار بشیر احمد سے اس کی 20 سالہ بیٹی فریدہ کا رشتہ مانگا توکاشتکار نے انکار کردیا،جس پر زمیندار مشتعل ہوگیا اوراس نے ساتھیوں کی مدد سے بشیراحمدکے گھرپر حملہ کردیا۔ ظالم زمیندارنے گھروالوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کی ناک کاٹ دی۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں سے اسے لاہور لے جایا جائے گا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :