13 فروری ، 2014
لاہور…بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکارہوگئی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں ٹریفک جام کے باعث مقررہ وقت پر واہگہ بارڈر نہ پہنچ سکی، ٹیم آج رات امرتسر میں قیام کرے گی۔