Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2014

اوباڑو: ایس ایچ او کی زیادتی کا شکار 2 بہنوں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

اوباڑو: ایس ایچ او کی زیادتی کا شکار 2 بہنوں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

اوباڑو…ایس ایچ او کھمبڑاکی زیادتی کا شکار ہونے والی 2 بہنوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔ متاثرہ لڑکیوں نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کے مقدمے سے دست بردار نہ ہونے اور صلح نہ کرنے پر مقدمہ درج کرایا گیا، مقدمہ پنجاب کے ضلع بھلوال میں درج کرایا گیا۔لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او عبداللہ اعوان نے ایس ایچ او بھلوال کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کرایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عبداللہ اعوان نے 3 ماہ پہلے دو بہنوں سے زیادتی کی تھی، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایچ او عبداللہ اعوان سمیت 3 اہل کاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :