کھیل
14 فروری ، 2014

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی20 اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیئے 14 رکنی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ، ثنا میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔پاکستان کی چودہ رکنی ویمن کرکٹ ٹیم میں کپتان ثناء میر ، نائب کپتان بسمہ معروف ، نین عابدی ، ندا راشد، جویریہ ودود، بتول فاطمہ ، عثماویہ اقبال ، قانیتا جلیل ، سمعیہ صدیقی ، سعدیہ یوسف،بی بی ناہیدہ، ثانیہ اقبال ،سدرا امین ،مرینہ اقبال شامل ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی 20 سے پہلے 2 سے 15 مارچ تک بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔یہ میچز کاکسس بازار میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی20 سولہ مارچ سے 6 اپریل تک سلہٹ میں کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ 17 فروری سے یکم مارچ تک مریدکے میں لگایا جائے گا ۔

مزید خبریں :