Geo News
Geo News

پاکستان
14 فروری ، 2014

حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل کا میڈیا ٹرائل کررہی ہے،ترجمان سمیع الحق

حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل کا میڈیا ٹرائل کررہی ہے،ترجمان سمیع الحق

اسلام آباد… ترجمان مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ حکومتی ٹیم مذاکراتی عمل کومیڈیاٹرائل بنانے کی کوشش کررہی ہے ،جونقصان دہ ہے، کمیٹیوں کی مشاورت سے قبل یک طرفہ بیانات سے مذاکراتی عمل میں خلل پیداہوسکتاہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے ترجمان نے جیونیوزسے بات چیت میں کہاہے کہ حکومتی کمیٹی کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں، حکومتی کمیٹی سے ہر معاملے پر رابطے میں رہتے ہیں اور ہربات کابروقت جواب بھی دیاہے۔طالبان کمیٹی ہر وقت اور ہر جگہ مذاکرات کے لیے تیار ہے ،کبھی ملاقات سے انکار نہیں کیا۔مذاکرات حساس معاملہ ہے ،کمیٹیوں کی مشاورت کے بعد دی گئی رائے ہی مفید ثابت ہوگی۔

مزید خبریں :