15 فروری ، 2014
پشاور…سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے اسلحہ اسکینڈل میں نیب کو بیان قلمبند کر ا دیا ہے۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو اسلحہ خریداری میں گھپلوں کی رپورٹ پر انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔ نیب کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور کے فنانس سیکرٹری صاحبزادہ سعید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔ انکوائری ابھی چل ہی رہی تھی کہ نیب نے نوٹس لے لیا جبکہ انکی حکومت میعاد پوری ہونے پر ختم ہوگئی۔ اپنے بیان میں امیر حیدر ہوتی نے نیب حکام کو یقین دلایا کہ وہ اسلحہ اسکینڈل کی تحقیقات میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔