دنیا
02 اپریل ، 2012

شام کا بحران :او آئی سی نے کوفی عنان کی کوششوں کی حمایت کردی

استنبول…فارن ڈیسک… اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) نے شام کے بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو نے فرینڈز آف سیریا کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم شام کے بحران کا پرامن حل چاہتی ہے اور ہم اس بحران کے حل کیلئے کوفی عنان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت کو اس چھ نکاتی ایجنڈے پر بھرپور طریقے سے عمل کرنا ہوگا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو سیاسی ذرائع سے حل کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں تمام فریقوں کو صبر وتحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :