Geo News
Geo News

پاکستان
15 فروری ، 2014

بار اور بینچ انصاف کے حصول میں ہم سفر ہیں،چیف جسٹس پاکستان

بار اور بینچ انصاف کے حصول میں ہم سفر ہیں،چیف جسٹس پاکستان

لاہور…چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ بار اور بینچ دونوں انصاف کے حصول میں ہم سفر ہیں۔ وکلا کے پیشہ ورانہ تعاون کے بغیر عدلیہ انصاف نہیں کر سکتی،لاہور میں وکلا ء کیلئے اسمارٹ کارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد کی گئی۔ اپنے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ عدالت کے تعاون کے علاوہ ریاست کے دیگر ستونوں کا تعاون انصاف کے لیے ضروری ہے، ہر شہری آئینی قدروں کے حصول اور ان کے تحفظ کیلئے کوشش کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، غلط رویے والے ججوں کی اسکروٹنی کی جائے گی،انصاف کی فراہمی کے لیے ججوں کا نرم خو ہونا ضروری ہے۔

مزید خبریں :