16 فروری ، 2014
راولپنڈی…لاہور لائنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیصل آباد وولفز کو شکست دے دی، لاہور نے 131رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز کو 3وکٹ سے ہرا کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد وولفز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹ پر 130رنز بنائے۔ علی وقاص 63رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ مصباح الحق نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں لاہور لائنز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ سعد نسیم کے 43ناٹ آوٴٹ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسد علی کی 3وکٹیں بھی فیصل آباد کو شکست سے نہ بچاسکیں۔ لاہور لائنز نے 3وکٹ سے یہ میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔