Geo News
Geo News

پاکستان
17 فروری ، 2014

چمن :فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

چمن :فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

چمن …چمن میں فائرنگ کے واقعات میں مقامی تاجر سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی تاجر کی ہلاکت پر تاجروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو کچھ دیر کے لئے بلاک کردیا۔چمن کے علاقے مشرقی بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ہے۔لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پیر علی زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی تاجر عبد اللہ جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہرا کو ہ بلاک کردی جس سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :