کاروبار
17 فروری ، 2014

جولائی تا دسمبر جیولری کی برآمد ات میں 77 فیصد کمی

جولائی تا دسمبر جیولری کی برآمد ات میں 77 فیصد کمی

اسلام آباد…رواں مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا دسمبر کی ششماہی کے دوران جیولری کی برآمد میں 77 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور زیورات کی برآمدات سے 219.436 ملین ڈالر کمائے گئے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برآمدات میں 750.852 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران زیورات کی برآمدات سے 970.288 ملین قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

مزید خبریں :