17 فروری ، 2014
اسلام آباد…سیکورٹی حکام نے زیرحراست دہشت گردوں کے قتل سے متعلق طالبان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان اپنی دہشت گرد کارروائیوں کیلئے جھوٹے جواز گھڑ رہے ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کراچی میں 13 پولیس اہل کاروں کا قتل دہشت گردی کا واقعہ ہے،ایف سی اہل کاروں کا قتل بھی دہشت گردی کا واقعہ ہے، دہشت گردی کی کارروائیاں قابل مذمت اوراشتعال انگیز ہیں۔ سیکورٹی حکام نے حکومتی تحویل میں دہشت گردوں کی ہلاکت سے متعلق طالبان کوالزام بے بنیاد قراردیا ہے اور کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے اس قسم کے الزامات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں اور وہ اپنی کارروائیوں کا جواز دے رہے ہیں۔