Geo News
Geo News

کاروبار
17 فروری ، 2014

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی…گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاگزشتہ ہفتہ کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 46 ڈالر اضافہ سے 1318 ڈالر ہوگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سات روز میں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1ہزار روپے اضافے کیساتھ 52 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 سو 71 روپے اضافہ سے 44ہزار 5 سو 71 روپے تک جاپہنچی۔

مزید خبریں :