17 فروری ، 2014
لندن…برطانیہ میں لندن فیشن ویک کاآغاز ہوگیا،شو کے پہلے ہی روز بھاری بھرکم ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔لندن کے فیشن ہیڈ کوارٹر سمر سیٹ ہاوس میں سجا انوکھا فیشن شو،جہاں بھاری بھرکم ، رف ٹف خواتین نے فیشن شو میں حصہ ڈالا۔پْر اعتماد طریقے سے چلتی پلس سائز ماڈلز نے شو کو چار چاندلگادئیے،شو میں ہالی وڈ اسٹار ڈیوڈHasselhoff کی بیٹی ہیلے نے بھی کیٹ واک کی۔