18 فروری ، 2014
کراچی …جیو کہانی اپنے ناظرین کیلئے ایک اور نئی اچھوتی کہانی لا رہا ہے۔ترکی کے دلکش مناظر لئے نیا ڈرامہ سیریل’ عفت ‘ عنقریب آغاز کے لئے تیار ہے۔یہ کہانی ہے اپنے پیار اور گھر کے بیچ آزمائیش میں کھڑی’ عفت‘ کی۔ترکی کی کترینہ کیف کہلائی جانے والی اداکارہ ڈینز اس ڈرامہ کا ٹائٹل رول نبھا رہی ہیں،جبکہ ہیرو کے کردار میں نظر آنے والے ابراہیم پاکستانی اداکار فواد خان سے ملتے جلتے ہیں۔ڈرامے کے یہ دونوں مرکزی کردار اصل زندگی میں بھی ایک دوسرے کے عاشق ہے۔عفت کی زندگی کی یہ اچھوتی کہانی ناظرین 24 فروری سے ہر پیر ، منگل اور بدھ کی رات نو بجے صرف جیو کہانی پردیکھ سکتے ہیں۔