18 فروری ، 2014
لندن…برطانیہ میں آنے والے حالیہ سیلاب نے املاک اور زرعی اراضی کوایک ارب پاوٴنڈزکانقصان پہنچایاہے۔ہیمشائرکے علاقے رامسے میں سیلابی پانی نے زرعی اراضی کوشدید نقصان پہنچایاہے۔ یلڈنگ کے علاقے میں بھی سیلابی پانی نے رہائشی علاقوں میں تباہی مچائی۔ انشورنس ادارے کے حکام گھر گھر جاکرلوگوں سے نقصانات کی تفصیلات لے رہے ہیں۔نارتھ یارکشائرکے علاقے ریپن میں بھی سیلاب اور زمین کھسکنے سے کئی علاقے متاثرہوئے ہیں۔انشورنس حکام کاکہنا ہے کہ معاشی کساد بازاری کے باعث نقصانات پورے کرنے کیلیے ہر پہلوکاجائزہ لینااہم ہوگا۔