19 فروری ، 2014
کراچی… سندھ ،پنجاب اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بتدریج درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ ، ایوبیہ اور نتھیاگلی میں ملا جلا موسم ہے۔ گلگت بلتستان ، دیامر اور استور میں سردی کی شدت برقرار ہے۔آج ملک کا سرد ترین علاقہ اسکردو ہے جہاں درجہ حرارت منفی 6ڈگری رکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔