Geo News
Geo News

پاکستان
20 فروری ، 2014

اسلام آباد : وسط ایشیا کی 12 خواتین کو حراست میں لے لیاگیا

اسلام آباد : وسط ایشیا کی 12 خواتین کو حراست میں لے لیاگیا

اسلام آباد…ایف آئی اے نے امیگریشن کے بغیر اسلام آباد ایئر پورٹ سے باہر نکل جانے والی2 ازبک خواتین کی گرفتاری کے لیے وسط ایشیا کی 12 خواتین کو حراست میں لے لیاہے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے روپوش خواتین کی تلاش کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین مرکز میں 3 مقامات پر چھاپے مارے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران حراست میں لی گئی خواتین کا تعلق آذربائیجان، ازبکستان اور یوکرائن سے ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض خواتین کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔

مزید خبریں :