دلچسپ و عجیب
02 اپریل ، 2012

ڈائٹنگ کاجنون؛ اسّی برس کی بوڑھی عورت نظر آنیوالی بیس سالہ لڑکی

ڈائٹنگ کاجنون؛ اسّی برس کی بوڑھی عورت نظر آنیوالی بیس سالہ لڑکی

ماسکو…این جی ٹی…حد سے زیا دہ ڈا ئٹنگ کر نا کتنا خطر نا ک ہو سکتاہے اس با ت کا اندازہ نظر آنے والی خاتون کو دیکھ کر لگا یا جا سکتاہے ۔یہ کو ئی بوڑھی عورت نہیں بلکہ ایک بیس سالہ روسی لڑکی ہے جو دبلا ہونے کے لئے اپنے ڈائٹ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اس حالت تک جا پہنچی ہے۔ وزن کم کرنے کے جنون میں مبتلا اس لڑکی نے اپنی خوراک کو اس حد تک کم کر دیا کہ وہ بس ہڈیوں کا ڈھا نچہ بن کر رہ گئی ہے۔ پانچ فٹ دو انچ کی Ksenia نامی اس نوجوان لڑکی کا وزن بیس سال کی عمر میں صرف 20کلو گرام رہ گیا ہے جو اس کی عمر اور قد کے اعتبار سے انتہائی کم اور صحت کے اصو لو ں کے بر خلا ف ہے ۔

مزید خبریں :