21 فروری ، 2014
استنبول…انٹرنیشنل استنبول گیسٹرونومی فیسٹیول میں چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ گئے۔ طلبا نے مختلف انواع و اقسام کے کھانے بنا کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ گاسٹرونومی فیسٹیول 2014ء ترکی کے شہر استنبول میں ہوا۔ جس میں 50 ممالک کے طلبا نے حصہ لیا۔ سینوں پر تمغے سجائے طلبا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔طلبا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سرپرستی کی جائے تو نوجوان نسل کا ٹیلنٹ مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔ پاکستانی طلبا نے مسلسل تیسری مرتبہ ان مقابلوں میں سلور اور برونز میڈل اپنے نام کئے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں کامیابی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔