Geo News
Geo News

پاکستان
21 فروری ، 2014

پاکستان انٹرنیشنل بزنس کونسل وفد کی آمد

پاکستان انٹرنیشنل بزنس کونسل وفد کی آمد

اسلام آباد…پاکستان انٹرنیشنل بزنس کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک کا کہنا ہے کہ توانائی، معدنیات اور تیل کی عالمی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ جاوید ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنسل اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کا وفد سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے آیا ہے، توانائی، معدنیات، اور تیل کی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ سفیر سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی اوران حالات میں سرمایہ کاروں کا پاکستان آنا وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔

مزید خبریں :