پاکستان
02 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگرد نہیں دہشتگردی کا شکار ہیں، امیر حیدر ہوتی

خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگرد نہیں دہشتگردی کا شکار ہیں، امیر حیدر ہوتی

پشاور … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ آئندہ سال مارچ تک 13 لاکھ بچوں اور بچیوں کو اسکولوں میں داخل کیا جائے گا، صدارتی پیکیج کے تحت تعمیر ہونے والے ایک ہزار اسکولوں میں 70 فیصد بچیوں کیلئے مختص ہوں گے، خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے پشاور میں اسکول داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے خطے میں ساری مائیں تعلیم یافتہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم تعلیم کے شعبے میں پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔ وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے تعلیمی امدادی پیکیج کے اعلان سے لاکھوں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ اسکول داخلہ مہم کے تحت آئندہ سال مارچ تک 13لاکھ بچے اور بچیاں اسکول میں داخل کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے غیر ملکی ڈونرز پر زور دیا کہ وہ فنڈز دینے کے بعد منصوبہ بندی سے لیکر عملدرآمد تک مانیٹرنگ کریں تاکہ شفاف انداز میں مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

مزید خبریں :