22 فروری ، 2014
کراچی …رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا،عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رکارڈ کی گئی۔اس کاروباری ہفتہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا12ڈالرسستا ہونے کے بعد1314 ڈالر فی اونس ہوگیا، جس کی وجہ سے رواں ہفتے مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ہفتہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 سو روپے کمی کے بعد 52 ہزار 2 سو روپے تولہ ہوگئی ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کی کمی سے44 ہزار 7 سو 42 روپے ہوگئی۔