23 فروری ، 2014
لاہور…قومی ترانہ پڑھنے اور پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈقائم کرنے کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ تقریب کل پیرکو منعقد ہونی تھی۔ صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوگئی تھی، جگہ اور انتظام کم پڑ گیا، اس لیے تقریب ملتوی کی، جگہ کا تعین جلد کیا جائی گا۔