Geo News
Geo News

کاروبار
25 فروری ، 2014

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے کھل جائیں گے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے کھل جائیں گے

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت پیر کی صبح صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔ تاہم 24 گھنٹے بعد آج صبح تمام سی این جی اسٹیشنز پر دوبارہ سی این جی دستیاب ہو گی۔

مزید خبریں :