03 اپریل ، 2012
کراچی… لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بد امنی کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ رات بھر سکون رہنے کے بعد آج صبح آٹھ چوک سے لی مارکیٹ جانے والی سڑک پر نامعلوم افراد نے ٹائر جلاکر اورروکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ لیاری میں گزشتہ کئی دنوں سے بدامنی جاری ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔صبح کے اوقات میں کھلنے والی دوکانیں اور کاروبار بند ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری صورتحال پر قابو پانے کیلئے موجود ہے۔ آج صبح بھی نامعلوم افراد نے آٹھ چوک سے لی مارکیٹ جانے والے راستے پر ٹائر جلائے ،روکاوٹیں کھڑی کیں اور سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے سڑک کوبند کرنے کیلئے اینٹیں اور پتھر بھی سڑک پر پھینکے گئے۔