25 فروری ، 2014
نیویارک…گہرے سمندر میں وہیل کا وار ہو یا ہزاروں فٹ بلندی پر پرندے کی ٹکر، مصیبت کبھی بھی کہیں سے بھی آسکتی ہے۔ یہ وہیل نکلی تو سمندر کی سیر کو تھی، لیکن یہاں کشتی میں گھومتے ہوئے یہ لوگ شاید اسے بھائے نہیں ،جب ہی اس نے اپنی دم کشتی میں بیٹھی لڑکی کے سر پر ماردی ۔ذرا انہیں دیکھیے۔ فلوریڈا میں مزے سے جہاز اڑانے والا یہ پائلٹ بھی بال بال بچا،جہاز کی ونڈ اسکرین سے ایک پرندہ ٹکرا گیا،جس سے شیشہ ٹوٹ کر پائلٹ کے سر پر جا لگا لیکن یہاں حاضر دماغی کام آئی اور پائلٹ زخمی ہونے کے باوجود جہاز کو با آسانی لینڈ کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔