کاروبار
26 فروری ، 2014

چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں30 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کریگا

چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں30 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کریگا

اسلام آباد…چین پاکستان میں 2018 تک توانائی کے شعبے میں30 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کرے گا، ملک میں توانائی کے شعبے میں انقلابی منصوبوں سے معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہو نے کی امید ہے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین سے30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو حقیقت کا روپ دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ گڈنی، تھرکول اور قائد اعظم سولر پارک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری جلد آئے گی اور اب تھر سے کوئلہ نکالنے اور کوئلہ سے بجلی بنانے دونوں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ملتان سکھر موٹروے پر ترقیاتی قرض دینے کے لیے رضا مند ہے اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گے۔ قیمت کے کچھ سینٹ کی وجہ سے بجلی کے منصوبے تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو معیشت کا20 فیصد تک پہنچائیں گے اور مئی میں سرمایہ کاری کی بین الاقوامی کانفرنس کرائیں گے۔

مزید خبریں :