Geo News
Geo News

پاکستان
26 فروری ، 2014

حکومتی اقدامات سے لوڈ شیڈنگ 6گھنٹے رہ گئی،عابد شیر علی

 حکومتی اقدامات سے لوڈ شیڈنگ 6گھنٹے رہ گئی،عابد شیر علی

اسلام آباد…وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے لوڈ شیڈنگ 6گھنٹے رہ گئی ہے ، سیپکو کے 74 فیڈرز میں سے 90 فیصد ناکارہ ہیں جس کا بوجھ صارفین پر ماہانہ 3 ارب روپے پڑ رہا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ نیپرا ایک اتھارٹی ہے جو آئی پی پیز سمیت کسی کو ادائیگی نہیں کرتی۔ انہوں نے بتایا کہ نجی صارفین کے ذمہ 326 ارب اورکے ای ایس سی کے ذمہ 41 ارب روپے کے بجلی بقایا جات ہیں، سرکاری محکموں کے ذمہ 125 ارب روپے ہیں۔

مزید خبریں :