26 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر واٹر کینن سے پانی برسایا گیا۔ کئی خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں، متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ سندھ سیکریٹریٹ کے باہر مطالبات کے لیے پر امن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ واٹر کینن کے استعمال سے کئی خواتین ٹیچر زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد اساتذہ کو حراست میں لیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ احتجاجی اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ کالجوں میں ٹیچروں کی کمی پوری کی جائے۔ ایس پی کلفٹن کے مطابق احتجاج کرنے والے 18اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔