27 فروری ، 2014
فتح اللہ…پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بیٹسمینوں نے جو غلطیاں کیں آئندہ ان سے بچنا ہوگا، افغانستان کی ٹیم تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ مصباح الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا، عمر اکمل کی بیٹنگ نے ٹیم کو مشکل سے نکالا، ٹیم نے جو فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے اس کا بھارت کے خلاف میچ میں فائدہ ہوگا۔