28 فروری ، 2014
لاہور…لاہورکے علاقے ڈیفنس میں 2 ڈاکو 3 خواتین ساتھیوں کے ہمراہ تاجر کے گھر سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور پرائزبانڈ لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس بلاک ڈبل ای میں دوخواتین سابق گھریلو ملازمہ کے ہمراہ ہال روڈ کے تاجر کے ہاں ملازمت حاصل کرنے آئیں، تھوڑی دیر میں انکے دو ساتھی بھی گھس آئے اور اسلحے کے زورپر دوکروڑ 49لاکھ روپے کے زیورات،پرائزبانڈز اور نقدی لوٹ لی۔ ڈاکووٴں نے مزاحمت پر اہل خانہ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس تھانہ ڈیفنس اے ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے ڈاکووٴں کی تلاش شروع کردی۔