28 فروری ، 2014
نواب شاہ …نواب شاہ میں باندی کے قریب کارنصرت کینال میں گرنے سے دوافرادجاں بحق ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد کراچی سے جیکب آباد جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کار نصرت کینال میں جاگری ، جس کے باعث گاڑی میں سوار چار افراد میں سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو کو بچالیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں کلرک ایسوسی ایشن جیکب آباد کے صدر عبدالقدوس آفریدی اور کلرک عبدالواحد سرکی شامل ہیں ، لاشوں کو تعلقہ اسپتال باندی میں منتقل کردیا گیا۔