Geo News
Geo News

پاکستان
28 فروری ، 2014

کراچی :ناظم آباد میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق

کراچی :ناظم آباد میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب مسجد کے باہر دو موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خالد اور حامد کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طورپر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔





مزید خبریں :