28 فروری ، 2014
کراچی…آئی فرینکسٹائین پاکستان پہنچ گیا ،وہ بھی بھی تھری ڈی میں۔ ہالی وڈ فلم I-Frankestien آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔ ایکشن، ہارر اور سائنس فکشن، مشہور تصوراتی کردار فرینکنسٹائین کی یہ کہانی گریفک ناول سے ماخوذ کی گئی ہے۔ کیون گرویو کے اس تحریر کے ہدایت کار اسٹورٹ بیٹی ہیں جس میں فرینکسٹائین نامی مانسٹر کا مرکزی کردار ایرن ایکارٹ کا ہے۔ فلم میں ایک قدیم شہر میں دو طاقتور قوتوں کے درمیان ہونے والی جنگ کی متاثر کن منظر کشی کی گئی ہے۔ حیرت انگیز ایکشن اور تھری ڈی سینز پر مبنی اس نئی ہارر فینٹیسی فلم کا آج سے ہے پاکستان بھر میں شاندار افتتاح۔ آئی فرینکسٹائین جیو فلمز کے تحت ریلیز کی گئی ہے۔