Geo News
Geo News

کھیل
02 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20 اور بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم روانہ

ورلڈ ٹی 20 اور بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم روانہ

لاہور…بنگلہ دیش کیخلاف سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے خواتین کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگئی،کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا موقع ملے گا۔روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف3ون ڈے اور5 ٹی 20 میچزکھیلے گی ۔بنگلہ دیش کیخلاف پہلامیچ کل کوکس بازاراسٹیڈیم ہوگاجبکہ 16مارچ سے سلہٹ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈٹی20میں بھی شرکت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ا س وقت ہماری توجہ کارکردگی پر ہے، انگلینڈاوردوحاکے ٹورسے اچھا تجربہ حاصل ہوا، پوری تیاری کے ساتھ جارہے ہیں،ورلڈکپ میں زیادہ سے زیادہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، انڈر19کوبھرپورسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم بہت اچھی ہے،ایک ڈیڑھ سال سے اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔

مزید خبریں :