کاروبار
03 اپریل ، 2012

ایف بی آر: مارچ میں ٹیکس وصولی کی مد میں 25 ارب روپے کمی کا سامنا

ایف بی آر: مارچ میں ٹیکس وصولی کی مد میں 25 ارب روپے کمی کا سامنا

اسلام آباد…ایف بی آر کو مارچ میں ٹیکس وصولی کی مد میں 25 ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمی کو اپریل میں پورا کیا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی کی زیر صدارت رواں مالی سال میں ٹیکس وصولی کا جائزہ اجلاس اسلام اباد میں ہوا۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق پہلے نو مہینوں میں 12 سو 71 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔ مارچ کے مہینے میں 187 ارب روپے کے ہدف کے بجائے 162 ارب روپے وصول ہوئے۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور لاہور میں شٹر ڈاون ہڑتال کے باعث ٹیکسوں کی کمی کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک ٹیم قائم کی گئی۔ تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 30 جون تک ہفتہ کے روز بھی ایف بی آر کے فیلڈ دفاترکھلے رہیں گے۔ اجلاس میں مارچ کے مہینے میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ اور ریجنل ٹیکس دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

مزید خبریں :