پاکستان
03 اپریل ، 2012

اسامہ کے بیوی بچوں کے سفری دستاویزات کیلئے یمنی حکومت رضامند

اسامہ کے بیوی بچوں کے سفری دستاویزات کیلئے یمنی حکومت رضامند

پشاور… اسامہ بن لادن کی یمن سے تعلق رکھنے والی بیوی اور بچوں کی سفری دستاویزات تیار کرنے پر یمنی حکومت نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے وکیل عاطف علی ایدووکیٹ نے بتایا کہ یمنی سفارت خانے نے اسامہ بن لادن کی ایک بیوی اور پانچ بچوں کی سفری دستاویزات کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے تاہم سعودی عرب حکومت کی جانب سے اسامہ کی دو بیویوں ، دو بیٹیوں اور چار نواسیوں کی سفری دستاویزات سے متعلق جواب کا انتظار ہے جس کے بعد سعودی سفارت خانہ اپنا کام شروع کرے گا۔ عاطف علی خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے جس کے جواب کے بعد اسامہ کے اہل خانہ کو پاکستان سے واپس بھجوا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :