پاکستان
03 اپریل ، 2012

چار پاور کمپنیوں کو سود سمیت رقم واپس کرنے کے نوٹس جاری

چار پاور کمپنیوں کو سود سمیت رقم واپس کرنے کے نوٹس جاری

اسلام آباد…رینٹل پاور پراجیکٹس کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے جب کہ چار پاور کمپنیز کو مارک اپ سمیت ایڈوانس رقم کی واپسی کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔نیب اعلامیے کے مطابق جن رینٹل پاور پراجیکٹس کے سی اوز اور مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں ان میں ٹیکنو ای پاور کے سی ای او محمد انور خان، میسرز ینگ جن کے سی ای او محمد رفیق بٹ، میسرز کارکے سربراہ محمد جمال آرائیں گلف رینٹل کے سی ای او غلام مصطفٰی تونیو،میسرز والٹر پاور کے سی ای او طارق نذیر،میسرز السٹومے پاور رینٹل کے سی ای او گلزارمحمد شامل ہیں۔ میسرز ٹیکنو ای پاور کے چیف ایگزیکٹو عابد علی، میسرز ینگ جن کے چیف ایگزیکٹو حبیب اللہ خان، میسرز پاکستان پاور کے پرنسپل آفیسراقبال زیڈ احمد،میسرز کار-کے کے چئیرمین ارہان رمزی کرادنز، گلف رینٹل کے سی ای او حسیب احمد خان ، ریشما پاور کے سی ای او شاہ فیصل ،والٹر پاور کے پرنسپل آفیسر محمد نصراللہ بیگ اور جنرل الیکٹرک پاور کے کنٹری منیجر نعیم شفیق کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چار کمپنیز کو تین دن کے اندر ایڈوانس رقم سود سمیت واپس کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ان میں ٹیکنو ای پاور،والٹر پاور نوڈیرو ون،کار-کے رینٹل پاور اور گلف رینٹل پاور شامل ہیں۔

مزید خبریں :