Geo News
Geo News

صحت و سائنس
03 مارچ ، 2014

کینڈل لائٹ ڈنر دل کی صحت کے لئے مفید،نئی تحقیق

کینڈل لائٹ ڈنر دل کی صحت کے لئے مفید،نئی تحقیق

اسٹاک ہوم… این جی ٹی…موم بتیوں کی مدھم روشنی میں رات کا کھانا یا کینڈل لائٹ ڈنرمزاج پر کس قدر خوشگوار اثرات مرتب کر سکتا ہے اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ایسا کرناصحت کے لئے ضرور فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔جی ہاں یہ کہنا ہے سوئیڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا جنہوں نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اس طرح کے ماحول میں کھانا در حقیقت آپ کے دل کی صحت کے لئے فائدے مند ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موم بتی کے دھویں کو سونگھنا دراصل دل کی رِدھم کے لئے اچھا ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ موم بتی جلنے کی وجہ سے نمک کے ننھے ذرات کا ہوا میں پھیلنا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موم بتی کے دھویں سے دل کی دھڑکنیں بہتر ہوتی ہیں اور اس میں روانی آجاتی ہے۔

مزید خبریں :