Geo News
Geo News

پاکستان
03 مارچ ، 2014

ناگن چورنگی واقعہ: مقتول کی بیوہ کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست منظور

ناگن چورنگی واقعہ: مقتول کی بیوہ کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست منظور

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے ناگن چورنگی میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مقتول ذیشان کی بیوہ کو بھی ملزمہ قراردینے کے لیے دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج وسطی نے درخواست کی سماعت کے بعد پولیس کو مقتول ذیشان کی بہن کا بیان لے کر دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ۔ دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست مقتول ذیشان کی بہن نے دائر کی ،جس میں مقتول کی بیوہ شافعہ کو بھی شریک ملزمہ قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب بیوی سے جھگڑا کرنے والا ذیشان نامی شخص رینجرز اہل کار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا جس کے قتل کی پہلی ایف آئی آر اس کی بیوہ شافعہ کی مدعیت میں رینجرز اہل کار کے خلاف نیو کراچی تھانے میں درج کی گئی تھی۔اب دوسری ایف آئی آرمیں مقتول کی بیوہ بھی شریک ملزمہ ہوگی ۔

مزید خبریں :