03 مارچ ، 2014
اسلام آباد…شدت پسند تنظیم احرار الہند نے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں حملے کی ذمے داری قبول کر لی۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ ماضی میں کالعدم تحریک طالبان کا حصہ تھا مگر اب نہیں۔ جیو نیوز کونامعلوم ٹیلیفون کال پر ایک شخص نے اپنا نام اسد منصور بتاتے ہوئے خود کو احرار الہند کا ترجمان بتایا اور اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں حملے کی ذمے داری قبول کی۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ تنظیم کالعدم تحریک طالبان سے منسلک ہے؟ تو احرار الہند کے مبینہ ترجمان نے کہا کہ ان کی تنظیم ماضی میں تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ رہی ہے مگر اب اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس تنظیم کے سربراہ عمر قاسمی ہیں۔