Geo News
Geo News

پاکستان
03 مارچ ، 2014

جج رفاقت اعوان کی کھاریاں کے آبائی گاوٴں میں تدفین

جج رفاقت اعوان کی کھاریاں کے آبائی گاوٴں میں تدفین

کھاریاں …خودکش حملے میں جاں بحق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کی تدفین کھاریاں میں ان کے آبائی گاوٴں صبور میں کردی گئی۔ جاں بحق جج کے بیٹے نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ آخر کب تک اسی طرح جنازے اٹھاتے رہیں گے؟اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں عدالتی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان بھی جاں بحق ہوئے۔ رفاقت اعوان کی میت ان کے آبائی علاقے کھاریاں کے گاوٴں صبور پہنچائی گئی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ان کی اہلیہ غم سے نڈھال ہوگئیں، جبکہ بڑا بیٹا افراسیاب باپ کی میت سے لپٹ کر روتا رہا۔ رفاقات اعوان کی نماز جنازہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی، جسٹس نورالحق قریشی، ایڈیشنل ججز، وکلا اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں :