04 مارچ ، 2014
اسلام آباد…جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 10روز وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہورہی ہے، ملزم پرویز مشرف پر11مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم پرویز مشرف کا مقدمہ فوجی عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سنگین غداری کیس کی سماعت کا اختیار خصوصی عدالت کے سوا کسی اور عدالت کو نہیں۔ چار مارچ کو ہونے والی سماعت پر ملزم پرویز مشرف کی2مزید درخواستوں پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔