Geo News
Geo News

پاکستان
04 مارچ ، 2014

طالبان کو اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت بھی کرنی چاہیے، خواجہ آصف

طالبان کو اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت بھی کرنی چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے اسلام آباد کچہری حملے سے لاتعلقی کے اظہار سے مطمئن نہیں۔ طالبان کو واقعے کی مذمت کرنی چاہیے تھی ۔وہ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ حکومت کامذاکراتی عمل چل رہا ہے، طالبان کی جانب سے اسلام آباد کچری میں حملے کا اعلان لاتعلقی کافی نہیں، اس دہشت گردی کی مذمت بھی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :