کاروبار
03 اپریل ، 2012

ٹیکس کا تنازع، حب پاور کمپنی کے بینک کھاتے منجمد

ٹیکس کا تنازع، حب پاور کمپنی کے بینک کھاتے منجمد

کراچی…ایف بی آر نے حب پاور کمپنی کے بینکوں کے کھاتے منجمد کردیئے ہیں ،کمپنی کے کھاتے منجمد ہونے سے حب پاور کے شیئرز پر منافع کا اجراء بھی رک چکا ہے۔ ایف بی آر زرائع کے مطابق حب پاور کمپنی کے ساتھ ٹیکس تنازعات کے باعث کھاتے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیئے بینکوں کو ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔کمپنی زرائع کے مطابق کھاتے منجمد ہونے سے حب پاور کے شیئرز پر منافع کا اجراء بھی روک چکا ہے اور اس حوالے سے ایس ای سی پی کو آگاہ کیا جا چکا ہے جبکہ حب پاور نے ایف بی آر کے فیصلے پر حکم امتناعی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

مزید خبریں :