05 مارچ ، 2014
کراچی…اہل سنت والجماعت کے جاں بحق کارکن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرکزی ترجمان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں کارکنوں کی ہلاکت سے عوام میں بد دلی پیدا ہو رہی ہے۔ گزشہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل سنت والجماعت کے کارکن سید فرمان شاہ کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے لسبیلہ فٹ بال گراوٴنڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے ترجمان مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ سندھ،وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی ڈی رینجرز جواب دیں کہ ہمارے کارکنوں کا قتل عام کب تک جاری رہے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قتل کئے جانے والے کارکن سید فرمان بے گناہ اور شریف انسان تھے۔اگر ہمارے مارے جانے سے شہر میں امن قائم ہو سکتا ہے تو سب سے پہلے میں اپنی جان کو پیش کرتا ہوں۔