پاکستان
05 مارچ ، 2014

اہل سنت والجماعت کا مولانا عبد القیوم کی رہائی تک احتجاج کا اعلان

اہل سنت والجماعت کا مولانا عبد القیوم کی رہائی تک احتجاج کا اعلان

پشاور…اہل سنت والجماعت پشاورنے ڈی آئی خان میں گرفتار ہونے والے مولانا عبد القیوم کی رہائی تک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اہل سنت و الجماعت کے رہنما اسماعیل درویش نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومت سے اہلسنت والجماعت کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ21 فروری کو مولانا عبدالقیوم کو ڈی آئی خان سے بلا کسی وجہ گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :