05 مارچ ، 2014
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنا فوج کا نہیں حکومت کا کام ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے پمز اسپتال میں ایف ایٹ کچہری حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مذاکرات کرنا فوج کا نہیں حکومت کا کام ہے،مذاکراتی ٹیم میں فوج کی شمولیت کا خیال اچھا نہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت نہ مذاکرات اور نہ آپریشن کا کوئی فیصلہ کرپارہی ہے،ایف ایٹ کچہری حملے کا ابھی تک پتا ہی نہیں کتنے حملہ آور تھے۔